26 مارچ 2012 - 19:30

روسي ذرائع نے کہا ہے کہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات آئندہ تيرہ اپريل کو ہوں گے۔

ابنا: روسي خبر رساں ايجنسي نے اگر چہ مذاکرات کي تاريخ کا اعلان کرديا ہے تاہم اس نے يہ نہيں بتايا کہ يہ مذاکرات کہاں انجام پائيں گے خبروں کے مطابق ان مذاکرات کي جگہ کے بارے ميں کئي شہروں کے نام لئے جارہے ہيں - دوسري طرف روس کے نائب وزير خارجہ اور ايٹمي معاملوں ميں روس کے سينئر مذاکرات کار سرگئي ريا بکوف نے ايران کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کي اہميت کے بارے ميں کہا کہ ہم ان مذاکرات کا انتظار کررہے ہيں اگرچہ ان مذاکرات کي حتمي تاريخ ابھي معلوم نہيں ہے ليکن يہ مذاکرات اپريل ميں ہي انجام پائيں گے -

روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے بھي حال ہي ميں کہا تھاکہ ان کا ملک پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ ايران کے مذاکرات ميں مثبت پيشرفت کے تعلق سے پراميد ہے -.......

/169